مند میں بی ایل ایف کا پاکستان فوج کی چوکی پر حملہ ، ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی

394

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے منگل کی شام چھ بجے مند ، ضلع کیچ میں چکاپ کور کے مقام پر پاکستانی فوج کی نئی تعمیرشدہ چوکی پر حملہ کیا۔ سرمچاروں کے حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے منگل کی شام چکاپ کور میں قائم مذکورہ چوکی پر انتہائی قریب سے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے دوسرے دن پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے مزکورہ مقام اور اردگرد کے علاقے میں شیلنگ کی ، تاہم دشمن کے جوابی حملے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اور سرمچار اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف دشمن فوج کی سرگرمیوں پر قریب سے نظر رکھتی ہے۔ مزکورہ چوکی کی تعمیر کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا تاکہ دشمن کی علاقے میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو محدود کیا جاسکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے دشمن کو خبردار کرتی ہے کہ وہ مقبوضہ بلوچستان میں اپنے قلعوں ، چیک پوسٹ ، چوکیوں ،اور مضبوط مورچوں میں بھی غیرمحفوظ ہیں۔ بی ایل ایف ان پر ہرجگہ حملے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔