بلوچستان کے ضلع مستونگ اور پنجگور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتاری کے بعد لاپتہ اور پنجگور سے ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق غلام حیدر ولد کرم خان نیچاری سکنہ کوہک، مستونگ کو دس ستمبر کو پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپے مار کر تشدد کے بعد اپنے ہمراہ لے گیے جو تاحال لاپتہ ہیں۔
دریں اثنا 18 جنوری 2019 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے پنجگور کے رہائشی یوسف بلوچ ولد ٹھیکدار یونس بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع نے طویل گمشدگی کے بعد انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔