بسیمہ سی ٹی ڈی جعلی مقابلہ: ایک کی شناخت بصارت سے محروم لاپتہ شخص کے طور پر ہوگئی

1117

گذشتہ شب سی ٹی ڈی کے ایک جعلی مقابلے میں مارے جانے والے پانچویں شحض کی شناخت بصارت سے محروم لاپتہ شخص کے ذاکر کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ واشک میں مارے جانے والے افراد میں سے پہلے چار کی شناخت محمد یاسین، فہد علی، جمال دین اور عبید اللہ کے طور پر ہوئی تھی جبکہ ایک کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد مبینہ طور پر پہلے سے زیر حراست افراد ہیں جن کو سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلے میں قتل کردیا ہے۔

جبکہ پانچویں شخص کی شناخت رواں سال جون کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پنجگور کے علاقے بونستان سے جبری لاپتہ بصارت سے محروم شخص ذاکر ولد رحمت کے نام سے ہوا ہے جنہیں وسیم ولد عبدین نامی شخص کے ساتھ لاپتہ کیا گیا تھا۔