حب چوکی: نوجوان نے خودکشی کرلی

265

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے اطلاعات ہیں کہ نوجوان نے خود کو پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت بیس سالہ تنویر ولد میران کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے اہلخانہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ متوفی رات کو والد کے ہمراہ کمرے میں سویا تاہم والد صبح اٹھا تو بیٹے کی لاش کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔

گذشتہ تین ہفتوں میں خودکشی کا چھٹا واقعہ ہے اس سے قبل ضلع گوادر، خضدار، آواران اور کوئٹہ میں بھی تین خودکشی کے اطلاعات دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہوئیں۔