ایشیاء کپ فائنل: سری لنکا کی پوری ٹیم پچاس پہ آؤٹ

147

ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کے خلاف سری لنکن بیٹنگ لائن زمین بوس ہو گئی اور سراج سمیت بھارتی فاسٹ باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کے سبب پوری ٹیم صرف 50 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔
بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاردک پانڈیا نے تین جبکہ جسپریت بمراہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

پہلے اوور کی تیسری گیند پر جسپریت بمراہ نے کوسل پریرا کو کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔
دوسرا اوور محمد سراج نے میڈان کروایا، جس کے اختتام پر آئی لینڈرز نے 7 رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔
تیسرے اوور میں بمراہ نے بہترین گیند بازی جاری رکھتے ہوئے صرف ایک رنز دیا اور سری لنکن بلے بازوں پر دباؤ جاری رکھا۔
چوتھے اوور میں محمد سراج نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے پہلی گیند پر پاتھم نسانکاکو 2 رنز پر چلتا کیا، تیسری گیند پر سدیرا سماراویکرما کو ایل بی ڈبلیو کر دیا، اگلی ہی گیند پر چارتھ اسالنکا کو بھی آؤٹ کر دیا، تاہم وہ ہیٹرک نہ کر سکے، اس کے بعد اوور کی آخری گیند پر دھننجایا ڈی سلوا کو بھی پویلین بھیج دیا۔

دوسرے اینڈ سے بمراہ نے بھی نپی تلی باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اگلے اوور میڈان کروایا
سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جا رہا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، ای ایس پی این کرک انفو نے رپورٹ کیا تھا کہ کولمبو میں بارش کے سبب میچ میں تاخیر ہو گئی ہے اور پورے گراؤنڈ کو کور کر دیا گیا ہے۔