بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
لاپتہ نوجوان کی شناخت رشید ولد حبیب کے نام سے ہوئی ہے جو گوادر کے علاقے ظہور شاہ وارڈ کا رہائشی ہے۔
لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق مذکور نوجوان کو فورسز نے گذشتہ روز اس وقت حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا جب وہ اپنے گھر سے نیا آباد کی طرف جارہا تھا۔