کیچ اور آواران حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

222

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کل کیچ اور آواران میں پاکستانی فوج کے کیمپوں پر حملے کئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کل دس اگست کو شام کے ساڑھے سات بجے ضلع کیچ میں کولواہ کے علاقے شاہو باتیل میں فوجی کیمپ پر دو اطراف سے راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا اسی وقت سرمچاروں نے ضلع آواران میں کولواہ کنیچی میں قائم پاکستانی فوج کو کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ان حملوں میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

تنظیم کا ترجمان کا مزید کہنا تھا بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔