کوئٹہ اور خضدار سے دو نوجوان طالب علم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

489
کمبر ، کامران

بلوچستان کے ضلع خضدار اور کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت کامران ولد سومرو خان اور کمبر بلوچ ولد محمد کریم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران کا تعلق خضدار کے علاقے مولہ سے ہے جس کو کل رات 1:00 بجے ان کے گھر باذگیر خضدار سے مسلح افراد نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

اہلخانہ کے مطابق انکے بارے میں اب تک ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہم تمام متعلقہ آفسران اور اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کامران کی رہائی کو یقینی بنائیں۔

لاپتہ ہونے والا کمبر ‏بلوچ جو کہ کیچ کے علاقے کولواہ کا رہائشی ہے اور ایف ایس سی کا طالبعلم ہے جن کو کل رات ایک بجے شارجہ ہوٹل کوئٹہ سے اسے فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔