پشتونوں، بلوچوں کے غضب شدہ وسائل پر اختیار کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے – اصغر اچکزئی

186

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تعلیم صحت پینے کے پانی جان و مال کی تحفظ ہر شہری کی بنیادی انسانی حق ہے ریاست ان بنیادی انسانی حقوق کے ضامن کے طور پر اپنی ذمہ داری سے کسی طور پر بھی مبرا نہیں ہوسکتا اقتدار ہو نہ ہو چمن سمیت تمام محکوم اقوام باالخصوص پشتونوں بلوچوں کے غضب شدہ وسائل پر اختیار حاصل کرنے کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے، فکر باچاخان کسی بھی انتہا پسندی وہ چاہے فرد کمیونٹی قوم اور ریاست کی جانب سے ہی کیوں نہ ہو انکی حامی نہیں امن ترقی خوشحالی کا یہ سفر جاری رہیگا نئے شامل ہونیوالوں کو پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن کلی حاجی رنگین محلہ حاجی عبدالصمد میں عبداللہ جان آکا کے رہائش گاہ پر شمولیتی تقریب کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا ۔

تقریب سے ضلعی ارگنائزر صلاح الدین وطن یار محمد زئی حاجی عبداللہ حاجی ولی محمد حاجی عبداللہ جان حاجی خدائیداد حاجی فدا محمد مرتضی کلیم اللہ حکمت یار اور حافظ رحیم اللہ نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر حاجی عبداللہ جان حاجی عبدالقادر حاجی خیرو محمد موسی محیب اللہ نزرجان حاجی روح محمد حاجی حیات حاجی عبداللہ حاجی فدا محمد حاجی عبدال محمد روزی خان عبدالمالک حاجی آغا محمد حاجی خدائیداد نے اپنے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے پارٹی میں نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون خوا وطن کے طول وعرض سے سیاسی کارکن نوجوان قبائلی زعما جوق درجوق فکر باچاخان کے صفوں کا حصہ بن رہے ہیں عموما پارلیمان کے بعد لوگ سیاسی جماعتوں سے متنفر ہوتے ہیں لیکن آپ کی جماعت عوام الناس کی اجتماعی نوعیت کے حامل مسئلوں کیلئے جہد کرتی رہی اور بلا تفریق حلقے کے عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی حتی الوسعی کوشش کرتی رہی جس کی وجہ سے باشعور سیاسی کارکن نوجوان قبائلی زعما اے این پی میں شمولیت اختیار کرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشتون اولس کی خدمت ہمارا مقصد ہے اس کیلئے جدوجہد جاری رہیگی محدود اور دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے صحت تعلیم پانی وبجلی کی مد میں اقدامات اٹھائیں چمن ضلع کا قیام ممکن بنایا ان کی ثمرات مستقبل قریب میں نمودار ہوں گے جس سے ہر خاص و عام مستفید ہوں گے جبکہ اس کے برعکس ماضی میں برسر اقتدار جماعتوں کے ترجیحات ذاتی گروہی جماعتی مفادات کے گرویدہ رہی انہوں نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے شامل ہونیوالے دوست فکر باچاخان کو گھر گھر قریہ قریہ پہنچا کر دم لینگے اور ہرقسم کی تعصب نفرتوں زئی خیلی کے خاتمے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے بعد ازاں رہنماں اور کارکنوں کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔