بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ روز ساڑھے پانچ بجے بالگتر کے علاقے نلی میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں پاکستانی خفیہ ادارے ایم آئی کی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں اہم ریاستی کارندہ اسحاق ولد یعقوب اپنے 6 ساتھیوں سمیت منطقی انجام کو پہنچ گیا۔
انہوں نے کہاکہ ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ہلاک ہونے والے قومی مجرموں میں اسحاق ولد یعقوب سکنہ نلی بازار، ابراہیم ولد بدل سکنہ نلی بازار، نظام دیدار ولد واجداد سکنہ نلی بازار، فدا حسین ولد مومن سکنہ نلی بازار، سرفراز ولد بنڈو سکنہ نلی بازار، سفر خان ولد حیدر سکنہ نلی بازار اور قاسم ولد عبدالحکیم سکنہ پروم شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ ڈیتھ اسکواڈ پاکستانی خفیہ ادارے ایم آئی کی زیر نگرانی خالد ولد یعقوب کی سربراہی میں متحرک تھا جو بالگتر، کیلکور، کولواہ، بلیدہ اور ملحقہ علاقوں میں فوجی آپریشنوں، بلوچ سرمچاروں کی راستہ روکنے، عام لوگوں کی جبری گمشدگی و قتل کرنے، عوام پر مظالم ڈھانے، سماجی برائیوں میں ملوث تھا۔ ان عناصر کو قومی جرائم کی ارتکاب کے بعد بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گزشتہ روز نشانِ عبرت بنایا۔
ترجمان نے کہاکہ اسحاق ولد یعقوب قومی مجرم یعقوب کا بیٹا تھا جسے 2011 میں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گیارہ ساتھیوں سمیت نشانہ بنایا تھا۔ یعقوب کی ہلاکت کے بعد پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے، ایم آئی نے ان کے بیٹوں خالد اور اسحاق کو بلوچ قومی جہد کے خلاف ٹاسک دے کر مسلح بنا کر خالد کی سربراہی میں ایک اسکواڈ قائم کیا۔ تنظیم کی جانب سے مسلسل تنبیہ کے بعد بھی وہ اپنے قوم دشمن سرگرمیوں سے باز نہیں آئے۔ مذکورہ قابض ریاستی گروہ، بالگتر، کیلکور اور باقی علاقوں میں متعدد بلوچ سرمچاروں اور عام بلوچوں کی شہادت میں برائے راست ملوث تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک منحرف سرمچار نظام عرف دیدار ولد واجداد بھی شامل ہے جو چند ماہ قبل قومی جہد سے دستبردار ہوکر دشمن کے صف میں شامل ہوکر خالد کی سربراہی میں جہدکاروں کے خلاف متحرک تھا۔
انہوں نے کہاکہ اس اسکواڈ کی سربراہی خالد ولد یعقوب کررہا ہے، جو ہمارے ٹارگٹ لسٹ پر ہے اور اسے قوم دشمن سرگرمیوں کی سزا ہر صورت دی جائے گی۔ خالد کو علاقے میں چند نام نہاد سیاسی شخصیات اور میر و متعبروں کی پشت پناہی حاصل ہے جن کو واضع طور پر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے مجرمانہ فعل سے باز رہیں، ہماری جہد قوم کی آزادی کے لیے ہے اگر ایسے کوئی بھی شخص دشمن کا معاون کار ہوگا تو اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔
آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان قومی مجرموں کے ہلاک کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس حملے کی ویڈیو تنظیم کے پاس موجود ہے جسے جلد میڈیا میں شائع کیا جائے گا۔