واشک: پاکستانی فورسز کا گھروں میں چھاپہ، عوام نے احتجاجاً شاہراہوں کو بند کردیا

201

اطلاعات کے مطابق واشک کے مشرقی جانب پر واقع علاقہ جھلوار میں پاکستانی فورسز ایف سی نے گھروں میں گھس کر چھاپہ مارا ہے۔ علاقے مکینوں کے مطابق فورسز بہت سے گھروں میں زبردستی داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق برائے نام چھاپے کے دوران ایف سی نے گھروں میں موجود صندوقوں اور الماریوں کو توڑ کر بلوچ عورتوں کے کپڑوں کو بھی منتشر کردیا۔ جس کے خلاف جھلوار کے لوگوں نے اس عمل کو اپنی غیرت پر حملہ سمجھ کر احتجاجاً اپنے گھروں سے باہر نکل کر شاہراہوں پر آئے اور راستوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کا سلسلہ متاثر رہا۔