نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں طے ہونے کا امکان

262

سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے۔

قانون کے تحت صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 3 روز کے اندر نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، اس حساب سے کسی نام کو حتمی شکل دینے کے لیے منگل آخری دن تھا جب کہ 12 اگست کو گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے تھے۔

قبل ازیں دونوں رہنماؤں نے عبوری وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے مجوزہ امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے پیر کی رات دیر گئے تک ملاقات کے دوران زیر بحث امیدواروں کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا۔