منگچر: فورسز کی فائرنگ سے خانہ بدوش جانبحق

441

قلات کے علاقے منگچر میں ایف سی اہلکروں کی فائرنگ سے ایک خانہ بدوش جانبحق ہوگیا۔

ہفتے کی شب قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز ایف سی کے کیمپ پر حملہ کردیا، واقعہ کے بعد ایف سی نے آبادی کی طرف شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قریب خیموں میں رہنے والا ایک شخص گولی کا نشانہ بن کر جان بحق ہوگیا۔

مقتول کی شناخت حاجی روڈ پر رہائش پذیر خیمہ زن عبدالنبی ولد کبڑی خان قوم سرمستانی خانہ بدوش کے نام سے ہوا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں اس سے پہلے فورسز پر حملوں کے بعد فورسز کی شہریوں پر فائرنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

13 اگست 2020 کو تربت پاکستانی فورسز کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے بعد فورس اہلکاروں حیات بلوچ نامی طالب علم نوجوان کے ہاتھ پاؤں بند کر اس کے والدین کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا۔

جبکہ دو روز قبل کوئٹہ میں فورسز چوکی پر دستی بم حملے کے بعد فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری جانبحق ہوگیا۔