قلات: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان دوسری مرتبہ لاپتہ

303

بلوچستان کے ضلع قلات سے رات گئے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکر ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت اعجاز ولد میراحمد کے نام سے ہوئی ہے جو ایک طالب علم اور فٹبالر ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت فورسز اہلکاروں نے گھر میں موجود افراد کو زد و کوب کیا اور تمام افراد کے آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر بعدازاں ایک کمرے بند کردیا اور مذکورہ نوجوان کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کے بھائی سعید احمد کا کہنا ہے کہ کل رات دو بجے کے وقت پاکستان فوج کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں ہمارے علاقے منگچر کو گھیرے میں لے کر ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر میرے بھائی کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ۔

انہوں نے پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی اس سے قبل بھی جبری گمشدگی کا شکار ہو چکا ہے اور اب اسے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر کے لاپتہ کیا گیا۔