قلات میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

541

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے جمعہ اٹھارہ اگست کو قلات اور منگچر کے درمیان مہلبی ہوٹل کے قریب پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ قافلے میں شامل ایک ٹرک شدید حملہ کی زد میں آیا، جس سے قابض فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔