خضدار: ایک شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ، ایک بازیاب

291

بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جبکہ ایک لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت میران خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کو گذشتہ روز جھالاوان کمپلیکس ایریا سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دوسری جانب اٹھارہ اگست کو فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے حفیظ ولد محمد امین سکنہ سنگین بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ اسی رات پاکستانی فورسز ایف سی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے زہری میں شفیع کالونی میں گھر پر چھاپہ مار کر رزاق جتک کو انکے بیٹے منان جتک کے ہمراہ حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تاہم دوسرے روز انہیں رہا کردیا گیا جبکہ حفیظ گذشتہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔