تربت: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے گھروں پر دستی بم حملے

246

بلوچستان کے علاقے تربت سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد نے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے گھروں کو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی اور ضلعی صدر مشکور انور ایڈوکیٹ کی رہائش گاہوں پر الگ الگ دستی بم پھینکے جو زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے۔

دھماکوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوا ہے۔ نیشنل پارٹی کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بی این پی ( عوامی ) کے صدر اسد اللہ کے گھر کو بھی پنجگور میں نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے تھا۔