ایک دن بلوچستان دنیا کے نقشے پر دوبارہ ایک آزاد ملک بن کر اُبھرے گا ۔ ایس آر اے

1375

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں سندھی قوم کی طرف سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا قومی دشمن اور قابض قوت ایک ہی پنجاب سامراج ہے۔ آزاد سندھودیش اور آزاد بلوچستان کے قیام تک ہماری قومی مزاحمتی جنگ جاري رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی سامراج نے برِصغیر سے نکلتے وقت 11 اگست 1947 میں بلوچستان کی آزادی ڈکلیئر کی اور بلوچستان سمیت تمام اسٹیٹس کو یہ اختیار دیا کہ وہ اپنی مرضی کا فیصلہ کریں ۔ تب قلات (بلوچستان) کے ایوانِ اعلیٰ اور ایوانِ زیریں دونوں نے بلوچستان کو آزاد ملک رکھنے کا فیصلہ کیا اور سندہ کو پاکستان کے نام پر پنجاب کے تسلط میں قید اور مقبوضہ کردیا لیکن 27 مارچ 1948 کو پاکستانی فوج آزاد بلوچستان کے دارالحکومت قلات میں اپنی ٹینکوں کو لیکر داخل ہوئی، قلات پر حملہ کیا اور بلوچستان پر بندوق کے زور پر قبضہ کیا۔

سوڈھو سندھی نے کہاکہ تب سے بلوچستان کی جنگِ آزادی اپنے زور و شور سے جاری ہے اور ہمارا یقین ہے کہ جس طرح برطانوی سامراج سے مزاحمت کر کے بلوچوں نے آزادی حاصل کی تھی، بلکل اسی طرحہ پاکستان جیسی ناکارہ ریاست اور پنجابی فوج سے بھی لڑ کر ایک دن بلوچستان دنیا کے نقشے پر دوبارہ ایک آزاد ملک بن کر اُبھرے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے قبضے کے خلاف سندھ اور بلوچستان کی جنگِ آزادی کا محاذ اور دشمن پنجاب سامراج ایک ہی ہے۔ اس لیئے سندھی قوم اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔