آواران: فوجی چوکی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا ۔ بی ایل ایف

248

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آواران میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار  ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے آج جمعرات کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب لباچ چوکو میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔