گوادر سے لاش برآمد، قلات میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

255

بلوچستان کے ضلع قلات اور گوادر سے اطلاعات ہیں کہ دو مختلف نوعیت کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمانی شب نامعلوم مسلح افراد نے نیمرغ کھنڈ کے مقام پر فائرنگ کرکے حبیب الرحمن ولد غلام سرور ساسولی سکنہ نیمرغ کو ہلاک کردیا ہے۔

لیویز نے نعش ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ضروری کارروائی کیبعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی، مزید کارروائی انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب ساحلی شہر گوادر سے اطلاعات ہیں کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ملا بند گوادر اور ڈھوریہ اکیڈمی سے متصل قبرستان میں ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد کی گئی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق میڈیکل ٹیم لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ جاری کرے گا اور نعش کو دفنانے کا انتظام کیا جائے گا۔