کیچ: پاکستانی فورسز پر حملہ، میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک

1174

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں اتوار کے روز پاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گھات لگائے مسلح افراد نے فورسز قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے کے نتیجے میں پاکستان فوج کے میجر ثاقب سمیت دو اہلکار ہلاک و دو زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے جائے واقعہ پہنچ کر قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع کیچ میں اس سے پہلے پاکستانی فورسز پر بڑے پیمانے پر حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظمیں قبول کی ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی زمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

قبل ضلع ژوب میں ایک حملے میں پاکستان فوج کے کیپٹن سمیت چار اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔