کیچ: لاپتہ شخص کی لاش برآمد

292

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش ہوشاب کے علاقے روتکان سے پیر کی صبح برآمد ہوئی ہے، جسکی شناخت شاکر ولد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص دوکان دار تھا جسے دو دن پہلے نامعلوم افراد اغواء کرکے لاپتہ کرچکے تھے۔

لاش کو لیویز نے تحول میں لے لیا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ شخص کو گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔