ڈیرہ مراد جمالی: فائرنگ سے خاتون چل بسی

114

ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ کا واقعہ، خاتون جان کی بازی ہار گئی، شوہر نے واقعہ کو خودکشی جبکہ والد نے قتل قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گاؤں مولا بخش پندرانی میں 20 سالہ شادی شدہ عورت (ر) بی بی ساسولی فائرنگ سے جانبحق ہوگئی۔

خاتون کے شوہر شفیع محمد ساسولی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیوی نے پستول سے فائر کر کے خودکشی کی ہے جبکہ خاتون کے والد علی بخش ساسولی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے ۔

واقعہ کے متعلق پولیس نے قتل کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔