ریاستی دہشتگردی سے کوئی محفوظ نہیں رہا۔ ماما قدیر بلوچ

148

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5095 دن ہوگئے، بی ایس او پجار کے جنرل سیکریٹری ابرار بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی-

وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ جس رفتار سے جدوجہد اپنی منزل طے کر رہی ہے اسی رفتار سے رد انقلابی قوتیں، ڈیتھ اسکواڈز، ڈرگ مافیا، خفیہ ادارے، فوج مل کر بلوچ سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کا قتل عام کرکے بلوچ سیاسی ورکروں میں خوف پھیلانا چاہتے ہیں-

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ آج بلوچستان میں پاکستانی خفیہ ادارے، ایف سی اور سی ٹی ڈی کی دہشتگردیوں سے کوئی محفوظ نہیں رہا تمام مکتبہ فکر کے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وی بی ایم پی منظم شعوری پر امن جدوجہد کر رہی ہے عالمی قوانین کے مطابق قابض سے مقابلہ کر رہی ہے مہذب دنیا کے ہر فرد ہر تنظیم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انسانی حقوق کے خلاف ورزی کرنے والے گند کو انسانی سماج سے ختم کردے۔