ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ٹی

1075

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے نواحی علاقے رئیس توخ اور گردو نواح میں مقیم مقامی آبادیوں پر آج صبح پاکستانی فوج نے ایک وسیع آپریشن کا آغاز کیا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل ٹی کے ساتھیوں نے عام لوگوں کے دفاع کیلئے مذکورہ علاقوں میں پہنچ کر فورسز کے حملے کو پسپا کردیا۔ دن بھر جاری رہنے والے جھڑپوں میں دس اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور اطلاعات کے مطابق بارہ اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ بی ایل ٹی کے ساتھیوں نے دو فوجی گاڑیوں کو بھی تحویل میں لیکر نذر آتش کردیا۔

میران بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام کے دفاع میں ہر محاذ پر دشمن کے مقابلے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور ہر بدمعاشی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔