بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں ہفتے کی صبح سویرے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز بھی سنائی دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔