پنجگور: پاکستانی فوج پر حملہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا۔ بی ایل ایف

663

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور میں پاکستانی فوج کی چوکی پر دو اے ون کے گولے فائر کئے۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے نو جولائی کو رات ساڑھے گیارہ بجے چتکان گرڈ اسٹیشن پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی کو اے ون گولوں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن فوج کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ حملے کے بعد حواس باختہ قابض فوج نے مختلف اطراف میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔