پنجگور سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی لاش برآمد کرلی گئی-
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں پنجگور و گردنواح میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بلیدہ کے رہائشی صغیر احمد ولد فقیر احمد کی لاش آج برآمد کرلی گئی-
لاش پنجگور کے علاقے کلگ کے قریب مقامی افراد نے برآمد کرلی ہے-
مقامی افراد نے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کیا جائے گا-
واضح رہے کے بلوچستان کے مختلف علاقے شدید بارشوں کے لپیٹ میں ہے جبکہ بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے ابتک مختلف شہروں میں داخل ہوکر جانی و مالی نقصانات کا باعث بنے ہیں-
محکمات موسمیات نے آنے والے دنوں میں بلوچستان میں مزید بارشوں کے امکان کا اظہار کیا ہے-