وڈھ: مورچہ بند فریقین کی بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ

1777

ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں فریقین کی جانب سے کئی گھنٹوں سے شدید فائرنگ، علاقے میں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

وڈھ میں فریقین کی جانب سے قائم مورچوں سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں جانب سے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ بازار مکمل بند اور شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ فریقین کی جانب سے گزشتہ رات سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں آج شام کے بعد مزید شدت آگئی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی اور سردار اختر مینگل کے حامیوں کا موقف ہے کہ شفیق مینگل کو ریاستی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے اور وڈھ کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

پارٹی نے کوٹ مینگل پر حملے کے خلاف بلوچستان بھر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے شاہراہیں بند کی ہیں۔ بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں کراچی کوئٹہ شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے بائی پاس اور دیگر علاقوں میں بھی بی این پی کے کارکنوں نے احتجاج کے طور پر شاہراہیں بند کی ہیں۔

تاہم وڈھ سے آمد اطلاعات کے مطابق دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ رک چکا ہے۔