مغربی بلوچستان: ایرانی فورسز کے ہاتھوں تیرہ سالہ بچہ لاپتہ

262
ابوزر ریگی

مغربی بلوچستان کے علاقے خاش سے ایرانی فورسز نے خاش کے رہائشی ابوذر ریگی نامی ایک بلوچ بچے کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

ہینگو آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کے مطابق انہیں موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہفتہ 15 جولائی 2023 کو 13 سالہ بلوچ بچے ابوذر ریگی کو ایرانی سرکاری فورسز نے خاش شہر سے گرفتار کیا تھا۔

مقامی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فورسز نے خاش کے مدرسے کے اندر سے مذکورہ بچے کو گرفتار کیا اور بعد میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔