خضدار یونیورسٹی میں جامعہ انتظامیہ اور طلباء کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے-
تفصیلات کے مطابق گذشتہ نو روز سے دھرنے پر بیٹھے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں طلبہ گرینڈ الائینس اور طلباء کے درمیان مطالبات پر معاملے طے پاگئے ہیں-
مذاکرات میں کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے بر طرف کرنے، جاری امتحانات کو ری شیڈیول کرنے، بائیکاٹ کے دوران پیپر سے رہ جانے والے مضمون کا امتحان بغیر سپلی کے اسپیشل سیمسٹر اور طلبا کو انتقامی کاروائی کا شکار نہیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے-
طلباء گذشتہ ایک ہفتے سے زائد اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھیں جبکہ آج طلباء گرینڈ الائنس اور جامعہ انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں-