تربت: فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

273

تربت سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے کل رات گئے آبسر کے مقام پر چھاپہ مارکر دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت سالم ولد عبدالستار اور اکرم ولد نعیم شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے، جس کے بعد دونوں نوجوانوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں مل سکا۔

لاپتہ ہونے والوں میں اکرم سیٹھ اکرم محلہ کا رہائشی ہے جبکہ سالم کہدہ یوسف محلہ کا رہائشی ہے۔