بلوچستان ماہ جون: ٹریفک حادثات میں 27 افراد جانبحق، 1095 زخمی

85

بلوچستان کے شاہراہوں پر ایک ماہ کے دؤران پیش آنے والے 739 حادثات میں 27 افراد جاں بحق اور  1095 زخمی ہوگئے

سب سے زیادہ حادثات این25 وندر اور لسبیلہ کے مقام پر ہوئے۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 مرک کی جانب سے ماہجون کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق وندر لسبیلہ کے مقام پر روڈ کے مختلف ٹریفک کے 107 واقعات پیش آئے جس کے باعث 124 افراد زخمی ہوئے جن کومیڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 وندر اور ٹیارہ سینٹر کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فرسٹ ایڈ فراہم کی۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی اہم شاہراہیں جن میں این 25 لکپاس،مستونگ، قلات، قلات۔ باغبانہ، خضدار۔ درکالہ، خضدار۔ کوراڑو، خضدار۔ ٹیارو، لسبیلہ وندر، لسبیلہ۔ سرنان، پشین۔ چمن،چمن این50 زیارت کراس، پشین۔ نسائی، قلعہ سیف اللہ۔ شنکئ، قلعہ سیف اللہ۔ بدین زئی، ژوب۔ مانیخو، شیرانی۔ این 85 گدر، سوراب۔ این65 گوکورٹ، کچھی۔ بختیار آباد، سبی۔ کیٹل فارم، جعفر آباد۔ اور این 70 مختار، لورالائی کے اعداد و شمار شامل ہیں۔