بلوچستان بارشیں: 6 افراد ہلاک ،13 زخمی

171

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و سیلاب کی تباہ کاریوں سے 6 افرادہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے شہروں میں طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر سیلابی صورتِ حال ہے۔

اطلاعات کے مطابق بسیمہ اور نواحی علاقے پتک میں بارشوں اور ریلوں نے تباہی مچا دی ہے ، سیلابی ریلے شہری آبادی میں داخل ہوگئے جس کی وجہ سے متعدد گھر ، دکانیں اور ہوٹل گِر گئے۔

اس کے علاوہ بارش سے نشیبی علاقوں میں تیار فصلیں برباد ہوگئيں ۔

آواران کے علاقوں میں بارش کے بعد مقامی ندی میں پانی کا بہاؤ تيز ہوگيا،حفاظتی بند ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہے۔