ایمنسٹی انٹرنیشنل کا لاپتہ عبدالحمید زہری کو بازیاب کرنے کا مطالبہ

310

ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا نے پاکستانی حکام سے لاپتہ عبدالحمید زہری کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے-

ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ادارے نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کے وہ جبری گمشدگی کے شکار عبدالحمید زہری کو تلاش کرنے میں انکے اہلخانہ کی مدد کریں اگر عبدالحمید زہری ریاستی اداروں کے تحویل میں ہے تو انھیں منظرعام پر لاکر عدالتوں میں پیش کریں-

ادارے نے اپنے ٹوئٹر پر جاری اس بیان میں کہا ہے کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے اور انھیں حراست میں رکھا جاتا ہے تو اس دؤران قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے اسے شہری عدالت میں پیش کرکے منصفانہ ٹرائل کا موقع فراہم کرنے ساتھ، سزائے موت کا سہارا لیے بغیر، اور مناسب عمل کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

یاد رہے زہری خضدار کے رہائشی عبدالحمید زہری 10 اپریل 2021 کو کراچی سے جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھیں- عبدالحمید کے لواحقین کے مطابق انہیں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سندھ پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر کراچی میں واقعہ انکے گھر سے شناخت کے بعد گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے-

عبدالحمید کی بیٹی سعیدہ حمید گذشتہ دو سال سے زائد عرصے سے اپنے والد کی بازیابی کے لئے احتجاج ریکارڈ کرا رہی ہے- سعیدہ حمید نے سندھ حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے والد کی بازیابی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

دوسری جانب آج عبدالحمید زہری کے اہلخانہ کی جانب سے انکی عدم بازیابی و جبری گمشدگی کے خلاف ٹوئٹر کیمپئن کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں بلوچ سیاسی تنظیموں کے ارکان سوشل میڈیا ایکٹوسیٹس سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگ ٹوئٹ کرتے ہوئے انکی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں-