کوہلو: خسرے کی وبا سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے جان بحق

133

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی جہاں ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچے خسرے کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔

کوہلو کے نواحی علاقوں سمیت شاہیجہ آباد میں خسرے کی وبا بے قابو ہوگئی جس کے باعث شاہیجہ آباد میںدو ہفتتوںکے دوران ایک ہی خاندان کے کے رہائشی لال محمد مہاجر کے کمسن 2 پوتے اور1 پوتی خسرہ کے باعث جاں بحق ہوئے۔

ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کوہلو ڈاکٹر عطا اللہ مری کے مطابق کوہلو 15 اور 16 جون کو متعلقہ خاندان کے دو بچے جبکہ آج تیسرے بچے کا خسرہ کے باعث انتقال ہوا ہے ۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے متعلقہ علاقے میں خسرہ سے بچاو کے تین روزہ خصوصی مہم چلائی ہے مہم کے دوران 15 سال سے کم عمر کے 118 بچوں کی ویکسینیشن کی گئی ۔

دوسری جانب علاقہ مکینو ں کا کہنا ہے کہ کوہلو کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات شدید فقدان ہے لوگوں کو میلوں میلوں دور ہسپتالوں تک پہنچ پاتے ہیں خسرے کی وبا پچھلے د ہ ماہ سے پھیلی ہے تاہم حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں خسرے کی وباﺅ سے بچاﺅ کے لئے لوگوں میں شعور وآگاہی کی بھی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہ کوہلو سے صوبائی کابینہ ایک وزیر بھی شامل ہے اس کے باوجود صحت کی سہولیات کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ کوہلو میں خسرے کی وبا پر فوری طور پر قابو پانے کے لئے میڈیکل ٹیمیں بمعہ ڈاکٹرز اور ادویات بیجھوائی جائے تاکہ خسرے کے وبا پر قابو پایا جاسکے ۔