مچھ: کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے کانکن جاں بحق

234

مچھ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

لیویز حکام کے مطابق بدھ کو مچھ میں مقامی کوئلہ کان میں کان کنی کے دوران ایک کان میں زہریلی گیس بھر گئی جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے عمر دراز نامی کانکن جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کے بعد لیویز اور ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر لاش کو کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے شانگلہ روانہ کردیاگیا دوسری جانب محکمہ مائنز کے حکام نے متاثرہ کوئلہ کان کو کان کنی کے لیے بند کر دیا۔

بلوچستان میں مزدور تنظیمیں حکومت اور کانوں کے مالکان دونوں کو ان حادثات کا ذمہ دار ٹھہراتی ہیں۔ مزدوروں کے مطالق بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں صحت اور سلامتی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔