ہنہ اوڑک میں فوجی آپریشن، جاسوس طیاروں کی پروازیں

580

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے متصل علاقے ہنہ اوڑک و زرغون میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے، آپریشن میں فوجی ہیلی کاپٹروں سمیت جاسوس طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فوجی آپریشن زرغون اور ہنہ اوڑک کے گردنواح کے علاقوں میں کی جارہی ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کو متعدد مقامات پر شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی۔

تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی اطلاع نہیں ہے جبکہ حکام نے آپریشن کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔