ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکا

325

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کی ٹی اینڈ ٹی کالونی میں گھر پر دستی بم حملے کی اطلاع ہے۔

پولیس کے مطابق دستی بم امداد عمرانی نامی شخص کے گھر میں ہوا۔ دھماکے میں گھر کے مرکزی گیٹ اور دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔

تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔ اطلاع پر ایس ایس پی نصیرآباد حسین لہڑی اپنے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر مزید تفتیش کررہے ہیں۔