ڈیرہ غازی خان سے جمعے کے روز جبری لاپتہ ہونے والے نوجوان راشد کو سی ٹی ڈی نے آج الزامات لگا کر منظر عام پر لے آئی ۔
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شیئر کرکے اور نوجوانوں کو بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے الزام میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت راشد بشمانی کے نام سے ہوئی جو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شیئر کر رہا تھا، نوجوانوں کو بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہا تھا۔ راشد بشمانی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی،
سی ٹی ڈی دعویٰ کے مطابق تفتیش میں اہم انکشافات اور لیڈز متوقع ہیں۔
خِیال رہے قبل ازیں راشد بشمانی کی جبری گمشدگی کی خبر سامنے آئی تھی تاہم سی ٹی ڈی حکام نے جبری گمشدگی و دو روز بعد نوجوان کو منظر عام پر لانے کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا۔
بلوچستان کی دیگر علاقوں کی طرح ڈیرہ غازی خان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں جبکہ جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کے قتل کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔