پاکستان: قاری کی مبینہ زیادتی کا شکار 8 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

1379

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں قاری کی مبینہ زیادتی کا شکار 8 سالہ بچہ اسپتال میں کئی روز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کےبعد دم توڑ گیا۔

قاری نے جرم چھپانے کیلئے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا تھا۔

پولیس کے مطابق 8 سالہ بچے کو چند روز قبل قاری نے زیادتی کانشانہ بنایا اور پھر اسے بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

بچہ چلڈرن اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو ) میں زیر علاج تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔

پولیس نے ملزم قاری کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی تھی اور ملزم قاری رضوان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔