قلات میں فوجی آپریشن، داخلی راستے بند

995

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے۔ فوجی آپریشن میں پیدل فورسز کو ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے جبکہ علاقے کی داخلی راستوں پر ناکہ بندی کرکے فورسز نے بند کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے جوہان میں گیشگ و گردنواح کے علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے جس میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں گذشتہ رات سے فورسز کی آمد و رفت جاری تھی جبکہ آج علی الصبح علاقے میں ہیلی کاپٹر بھی علاقے میں پہنچ گئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق جوہان کے راستوں پر فورسز نے ناکہ بندی کردی ہے جبکہ لوگوں علاقے میں جانے یا باہر نکلنے نہیں دیا جارہا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔