زامران حملے میں پاکستان فوج کے دو اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

295

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہےکہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقے زامران میں سادیم کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو دشمن اہلکار ہلاک جبکہ کم از کم تین اہلکار زخمی کردیئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔