خضدار سے خاتون اغواء، احتجاجاً مرکزی شاہراہ بند

516

بلوچستان کے ضلع خضدار سے نامعلوم افراد نے ایک خاتون کو اغواء کرلیا، واقعہ کے خلاف مقامی افراد نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ کو بند کردیا ہے۔

مظاہرین نے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو عوامی ہوٹل کے قریب ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔ مظاہرین نے مغوی خاتون کی بازیابی تک شاہراہ کو بند کرنے کا عندیہ دیا۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے خضدار میں ایک گھر سے ایک خاتون کو اغواء کرلیا ہے تاہم اغواء ہونے والی خاتون اور اغواء کاروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔