بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت چیزل آباد کے رہائشی صاحب بخش ولد بخش علی نام سے ہوئی ہے۔
لاش کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔