جدہ: امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ، حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک

218

سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،  فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی گارڈ اور مسلح شخص ہلاک ہوگیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلح شخص قونصل خانے کے باہر گاڑی سے اترا اور اس نے سکیورٹی افسروں پر فائرنگ کردی۔

حملہ آور کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے جواب میں  قونصل خانے کے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس میں  مسلح حملہ آور مارا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں امریکی قونصل خانے پر تعینات نیپالی سکیورٹی افسر زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے سکیورٹی تحقیقات جا ری ہیں۔