بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے فضاء سازگار بن رہی ہے ۔ گورنر بلوچستان

194

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ضلع زیارت میں امن وامان کی بہترین مثال قائم کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور زیارت کے امن دوست عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پائیدار امن کے قیام سے ہی معاشی ترقی اور خوشحالی کو مضبوط بنیادیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس زیارت میں ضلعی انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

گورنر بلوچستان کو ضلع زیارت کی مجموعی امن وامان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شبیر احمد بادینی، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی، ڈی پی او اختر محمد اچکزئی اور اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) عبداللہ بن عارف بھی موجود تھے۔گورنر بلوچستان نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور پائیدار امن قائم کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال میں بہت بہتری آ چکی ہے، ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے فضاءسازگار بن رہی ہے اس سے اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام عوام دوست اقدامات اور کاروائیاں نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ امن اور اخوت کی فضاءکو برقرار رکھنے کیلئے حکومت اور عوام کے درمیان باہمی تعاون اشتراک پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔