بلوچستان شدید گرمی کے زد میں، 2 افراد جانبحق

340

بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگی، مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ بجلی بھی بند، شہری بے حال-

شدید گرمی نے بلوچستان کے گرم ترین علاقے سبی میں دو افراد کی جان لے لی جبکہ گرمی کی شدت سے 20 شہریوں کی حالت غیر ہوگئی ہے اسپتالوں میں مریضوں کی آمد رفت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شدت گرمی میں کمی نہیں آسکی ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں دن کے وقت درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا شدید گرمی اور لو کی وجہ سے متعدد لوگوں کی حالت غیر ہوئی۔

گذشتہ روز سبی میں گرمی کے باعث دو درجن سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو انتقال کرگئے جبکہ بیس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب تربت میں گرمی اور سورج کی تپش اپنے عروج پر ہے حب چوکی، بیلہ، مختلف علاقوں میں شہری بجلی کے ستائی گرمی سے نڈھال ہیں، بجلی نا ہونے کے باعث پانی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے لوگ بازاروں سے برف خریدنے پر مجبور ہوئیں-

ادھر کیچ کے مختلف علاقوں میں گرمی شروع ہوتے ہی بجلی غائب شہری آئے روز سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں شدید گرمی سے کیچ کے گاؤں میں خاتون کے ہلاکت کا واقعہ بھی پیش آیا تھا-

دریں اثناء طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گرمی کے دوران دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور اگر مجبوری ہو تو سر اور جسم کو ڈھانپ کر نکلیں، جبکہ پانی اور نمکیات کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ او آر ایس کا استعمال کریں۔