آواران، تربت: پاکستانی فورسز پر حملے،2 اہلکار ہلاک

470

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ناصرآباد میں پاکستانی فورسز کی ایک پوسٹ پر نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تربت کے علاقہ ناصرآباد میں نامعلوم سمت سے ایک راکٹ فائر کیا گیا جو زوردار دھماکے سے پوسٹ سے لگ کر پھٹ گیا۔

کیچ اور گردنواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظمیں سرگرم ہیں اور پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

تین روز قبل تربت میں پاکستانی فورسز پر ایک الگ نوعیت کا حملہ کیا گیا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ مجید برگیڈ کے خاتون فدائی سمعِہ بلوچ نے یہ کاروائی سرانجام دی ہے، جس کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

دریں اثنا ضلع آواران پیراندر غلامو بازار (محلہ) کے مقام پر مشکے کنیرو سے آواران آنے والی ایک فوجی قافلے کی گاڑی کو مغرب کے وقت بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں حکام نے دو اہلکاروں کی ہلاکت کا تصدیق کی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ واقعہ کے بعد آواران شہر سے فورسز اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔