گوادر: سمندر کنارے ماہیگیر کی لاش برآمد

245

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

برآمد ہونے والے لاش کی شناخت محمد حسن ولد مشتاق سکنہ ملیر کراچی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق محمد حسن ماہی گیری سے منسلک تھا جو شکار پر واپس آنے کے بعد کشتی کو گہرے سمندر میں لنگر انداز کرنے کے بعد واپس نہیں لوٹا۔

پولیس کا کہنا ہے لاش تقریباً دو روز پرانی ہے جبکہ ضروری کاروائی کے بعد پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔